جنوبی افریقن کپتان آسٹریلیا کو زیر کرنے کیلئے پرعزم

Feb 24, 2025 | 14:07:PM

(24 نیوز )جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باووما کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کیخلاف میچ کیلئے حکمت عملی بنالی، پرامید ہیں کہ سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیں گے۔

جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باووما کا آسٹریلیا کیخلاف چیمپئنز ٹرافی میچ سے قبل پریس کانفرنس میں کہنا ہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم اچھی ہے، کل کا میچ مختلف ہوگا، کل صبح پچ دیکھ کر فیصلہ کرینگے کہ کیا ٹیم ہوگی۔

مزید پڑھیں: آسٹریلوی ٹیم  نے 400رنز بنانے پر نظریں جما لیں 

انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم بھی بہت اچھی ہے، راولپنڈی کی وکٹ بہت اچھی ہے، باقی وینیوز سے مختلف وکٹ لگ رہی ہے، آسٹریلیا اچھا کھیل رہی ہے، لیکن ہم بھی اس کیلئے تیار ہیں۔

باووما کا کہنا ہے کہ حکمت عملی بنالی ہے، کل میدان میں بتائیں گے، ہم پرامید ہیں کی سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیں گے۔

مزیدخبریں