سوات،مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(سبحان اللہ)سوات،مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جن کی ریکٹر اسکیل پر شدت 4.2ریکارڈ کی گئی،زلزلے سے ہر طرف خوف پھیل گیا،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 140 کلو میٹر اور مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھا۔
یہ بھی پڑھیں:جیسے سٹیڈیم بنائے ویسی ٹیم بھی بناتے، گورنر سندھ کا محسن نقوی سے شکوہ
سوات،مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکوں کے فوری بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے،زلزلے کے بعد فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات سامنے نہیں آئی ہیں۔