( 24 نیوز )روڈن کے جی ایم مارکیٹنگ محمد راشد نے ساف ایتھلیٹکس چمپیئن شپ میں حصہ لینے والے پاکستانی کھلاڑیوں کیلئے روڈن انکلیو میں ایک ایک پلاٹ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ساف ایتھلیٹکس چمپیئن شپ میں حصہ لینے والے پاکستانی کھلاڑیوں سے محمد اشتیاق کیانی نے جبان کے مسائل کے حوالے سے گفتگو کی تو کھلاڑیوں نے کہا کہ ان کے جوتے پھٹے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے انہیں کھیلوں میں حصہ لیتے ہوئے بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے لہٰذا سپانسرکو کہیں کہ وہ کھلاڑیوں کیلئے بھی سوچا کریں۔
مزید پڑھیں:وسیم اکرم قومی ٹیم پر سخت برہم، 6 بڑے نام فارغ کرنے کا مطالبہ
اس حوالے سے محمد اشتیاق کیانی نے جب روڈن کے جی ایم مارکیٹنگ ایم راشد سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ ہم کچھ ایسا نیا کریں گے کہ بچے خوش ہو جائیں گے اور پھر پوری دنیا میں پہلی مرتبہ پاکستان میں روڈن انکلیوسوسائٹی نے تمام کھلاڑیوں کیلئے سوسائٹی میں ایک ایک پلاٹ دینے کا اعلان کر دیا جس پر محمد اشتیاق کیانی سمیت تمام کھلاڑیوں نے ایم راشد کا شکریہ ادا کیا ہے۔