چیمپئنز ٹرافی میں مسلسل شکست: نعمان اعجاز قومی ٹیم کے دفاع میں سامنے آ گئے

11 کھلاڑیوں کو ذلیل کرنے سے پہلے کوئی یہ بتائے گا باقی اداروں اور 26 کروڑ عوام نے کیا کیا 

Feb 24, 2025 | 16:47:PM

(ویب ڈیسک) وراسٹائل اداکار نعمان اعجاز چیمپئنز ٹرافی 2025ء میں مسلسل شکست سے دوچار قومی کرکٹ ٹیم کے دفاع میں سامنے آ گئے۔

نامور اداکار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر نیا پیغام شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ 11 کھلاڑیوں کو ذلیل کرنے سے پہلے کوئی یہ بتائے گا باقی اداروں اور 26 کروڑ عوام نے پاکستان کی عزت کی خاطر کیا کیا ہے؟

اداکار اسد صدیقی نے انسٹاگرام اسٹوری شیئر کر کے پاکستان کی ہار کو باعثِ شرمندگی قرار دیا،انہوں نے انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ پھر لگانا دل، پھر تڑوانا دل، ہمیشہ کی طرح، ہم بھی پاگل ہی ہیں ویسے، جیت کے لیے کوئی حکمتِ عملی نہیں، نہ ہی جیتنے والا رویہ، یہ کیا مذاق ہے یار؟ قسم سے حد ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں:اروشی روٹیلا نے پاک بھارت میچ کے دوران نسیم شاہ کو کیوں نظر انداز کیا؟

اداکار اسد صدیقی نے پاکستان کی ہار کو باعثِ شرمندگی قرار دیتے ہوئے مزید لکھا کہ اتنے عرصے بعد پاکستان آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کر رہا ہے پھر بھی پاکستان ہی پہلی ٹیم ہے جو اس ایونٹ سے باہر ہو گی، کتنی شرم کی بات ہے۔

مزیدخبریں