بنگلہ دیش کےفضائیہ اڈے پر حملہ،ایک شرپسند مارا گیا   

Feb 24, 2025 | 17:14:PM
بنگلہ دیش کےفضائیہ اڈے پر حملہ،ایک شرپسند مارا گیا   
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بنگلہ دیش میں اچانک کچھ شرپسندوں نے کاکس بازار میں سمیتی پاڑہ کے قریب فضائیہ کے اڈے پر حملہ کر دیا۔ بنگلہ دیش کے انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ فضائیہ جواب میں ضروری کارروائی کر رہی ہے۔ کارروائی میں ایک شرپسند حملہ آور مارا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش کے انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے نوٹیفیکیشن میں اطلاع دی گئی ہے کہ پیر 24 فروری کو کچھ شرپسندوں نے کاکس بازار میں بنگلہ دیش ایئر فورس (بی اے ایف) کے اڈے پر اچانک حملہ کیا۔ شرپسندوں کا تعلق سمیتی پاڑہ علاقہ سے تھا۔ ٹی بی ایس نیوز کی رپورٹ کے مطابق کاکس بازار کے ڈپٹی کمشنر محمد صلاح الدین نے تصدیق کی کہ مقامی لوگوں اور بی اے ایف کے اہلکاروں کے درمیان دوپہر میں جھڑپیں ہوئیں ۔ صلاح الدین کا مزید کہنا تھا کہ جھڑپ کی وجوہات کی جانچ دونوں فریقین سے بات چیت کے ذریعے کی جائے گی اور ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

کاکس بازار ضلع اسپتال کے انچارج سیف اللہ اسلام نے بتایا کہ یہ واقعہ دوپہر 12 بجے پیش آیا۔ پولیس کے مطابق جھڑپ کے دوران شہاب کبیر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔ شہاب سمیتی پاڑہ وارڈ نمبر 1 کے رہنے والے ناصر الدین کے بیٹے اور مقامی تاجر ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پولیس کسی کو بھی موقع پر جانے کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔ پولیس نے یہ نہیں بتایا کہ جھڑپ کیسے شروع ہوئی اور حملہ کیوں کیا گیا۔ علاقے میں حفاظتی اقدامات بڑھا دئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:260 فلسطینیوں کی رہائی تک اسرائیل سے مذاکرات نہیں کریں گے: حماس