حکومت تاجر دوست سکیم سے IMF کو بے وقوف بنا رہی ہے:شبر زیدی

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز)سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا کہ ٹیکس کوئی نہیں دے رہا ہے۔
اسلام آباد میں این ایف سی ایوارڈ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ صوبوں کا ٹیکس لیوی بنا دیا تاکہ صوبوں کو پیسے نہ دینے پڑیں، اس صورتحال میں کیسے ملک چلائیں گے؟
سابق چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی نے کہا کہ صوبوں سے ٹیکس کھینچ کر اسے لیوی میں تبدیل کردیا گیا تاکہ صوبوں کو ٹیکس کے پیسے واپس نہ دینے پڑیں۔
شبر زیدی نے کہا کہ راستے بند ہونے سے میں 2 کلو میٹر چل کر آیا ہوں، راستے بند اور مشکلات ایسے ملک میں کون سرمایہ کاری کے لیے آئے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں سندھ میں عبوری حکومت میں وزیر خزانہ بھی رہا ہوں، ایک اعلی شخصیت نے بلا کر ہٹا دیا تھا، 150 ملین اکاونٹ میں پڑے خرچ نہیں کررہا تھا، اس صورتحال میں کیسے ملک چلائیں گے۔
سابق چیئرمین نایف بی آر نے مزید کہا کہ ٹیکس کوئی نہیں دے رہا، تاجر دوست وغیرہ سب آئی ایم ایف کو بیوقوف بنانے کیلئے ہے۔
مزید پڑھیں: ہم نے آئین پر عملدرآمد نہ کر کے ملک کو توڑا: علی امین گنڈاپور