اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں یوکرین کے معاملے پر نیوٹرل قرار داد پر ووٹنگ آج ہو گی

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(24نیوز) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں یوکرین کے معاملے پر نیوٹرل قرار داد پر ووٹنگ آج ہو گی،مسودہ امریکا پیش کرے گا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مسودہ امریکا نے روس مخالف مغربی ممالک کے جواب میں تیار کیا ہے،امریکی صدارتی مشیر مائیک والٹز کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ روس پر اپنے مؤقف کا جائزہ لے رہی ہے اور یوکرین پالیسی تبدیل کی جا رہی ہے جس میں امداد کی ترجیحات پر نظرِ ثانی اور سٹریٹجک وسائل کی فروخت سے متعلق ڈیل بھی شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کیا حکومت سولر پر ٹیکس لگانے جارہی ہے؟ عوام کیلئےاہم خبر