سپارکو کی رمضان کا چاند یکم مارچ کو نظر آنے کی پیشگوئی

Feb 24, 2025 | 18:52:PM
سپارکو کی رمضان کا چاند یکم مارچ کو نظر آنے کی پیشگوئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سپارکو نے رمضان المبارک کا چاند یکم مارچ کو نظر آنے کی پیش گوئی کر دی۔

ترجمان سپارکو کے مطابق پاکستان میں رمضان المبارک 2 مارچ 2025 سے شروع ہونے کا امکان ہے،ترجمان نے بتایا کہ رمضان کا چاند 28 فروری 2025 کو شام 5 بج کر 45 منٹ پر پیدا ہوگا اور 28 فروری کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر 12 گھنٹے ہوگی، 28 فروری کو چاند کی کم بلندی اور فاصلے کی وجہ سے اس کا نظر آنا مشکل ہوگا، 28 فروری کو چاند اور سورج کا زاویائی فاصلہ 7 ڈگری ہوگا جس کی وجہ سے چاند انسانی آنکھ سے نظر نہیں آئے گا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں رمضان المبارک یکم مارچ سے شروع ہوگا۔

ترجمان نے مزید بتایا گیا کہ شوال کا چاند 30 مارچ کو نظر آنے کی توقع ہے جس کے نتیجے میں عید الفطر 31 مارچ کو ہو سکتی ہے،رمضان کے چاند کی رویت کا حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے پاس ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یو اے ای میں رمضان المبارک کے سرکاری اوقات کار کا اعلان