سندھ میں کوئی ایک ترقیاتی منصوبہ بتا دیں:احسن اقبال کا چیلنج 

Feb 24, 2025 | 19:20:PM

(24 نیوز)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سندھ میں کوئی ایک ترقیاتی منصوبہ بتا دیں جس پر کام ہو رہا ہو۔

احسن اقبال نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پیپلزپارٹی نے سندھ میں جاری وفاقی منصوبے گنوا دیئے۔ سندھ کے کوئی 5 بڑے منصوبے بتا دیں جن پر وفاق کام کر رہا ہے؟

جواب میں احسن اقبال نے کہا کہ ہم کے فور پر کام کر رہے ہیں، کراچی حیدرآباد موٹروے پر الائنمنٹ کی جائے گی، اب اختیارات صوبوں کے پاس ہیں انہوں نے کرنا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہمیں ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہنا ہے، فوڈ سیکیورٹی، واٹر سیکیورٹی پر کام کرنے کی ضرورت ہے، چوتھا حصہ توانائی اور انفرا اسٹرکچر کا ہے۔

 توانائی بہت مہنگی ہو چکی ہے، اللہ نے ہمیں اتنا کوئلہ دیا ہے،400 سالوں کیلئے سستی بجلی مل سکتی ہے، سندھ میں ونڈ اور سولر انرجی کے مواقع ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مہنگائی بڑھنے کی شرح 4 فیصد سے بھی کم ہو گئی، پاکستان کی بہتری کے لیے ہمیں ملکر کام کرنے ہیں۔

 اس وقت ہمیں کسی سیاسی لانگ مارچ کی ضرورت نہیں، ہمیں ایک اقتصادی لانگ مارچ کی ضرورت ہے، سندھ حکومت نے ہمیں بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے۔

مزید پڑھیں : پاکستان ریلوے کا سرسید ایکسپریس بند کرنے کا اعلان

مزیدخبریں