مشق سی گارڈ 2025 کی افتتاحی تقریب،بلو اکانومی سے وابستہ حکام شریک

Feb 24, 2025 | 19:38:PM

(احمد منصور)پاک بحریہ کی مشق سی گارڈ 2025 کی افتتاحی تقریب کا کراچی میں انعقادکیا گیا جس میں میری ٹائم سے وابسطہ حکام نے شرکت کی۔ 

 تقریب میں پی ایم ایس اے، پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن, پاکستان کوسٹ گارڈز ،اے این ایف ،کسٹمز، کے پی ٹی، پورٹ قاسم اتھارٹی اور ایف آئی اے کے نمائندگان شریک تھے،حکومتی اداروں کے علاوہ سول اداروں ، این جی اوز اور ماہی گیر برادری کے نمائندے بھی تقریب میں موجود تھے۔

شرکاء کو مشق کے مقاصد اور جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن اینڈ کوارڈینیشن سینٹر کی کاوشوں سے آگاہ کیا گیا،کمانڈر کوسٹ نے کہا پاک بحریہ میری ٹائم ڈومین میں روائتی خطرات کے علاوہ غیر روائتی چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کیا حکومت سولر پر ٹیکس لگانے جارہی ہے؟ عوام کیلئےاہم خبر
 
 

مزیدخبریں