شاہد آفریدی اورعمران خان کے بیٹے قاسم خان کی ملاقات، تصویر وائرل

Feb 24, 2025 | 19:51:PM
شاہد آفریدی اورعمران خان کے بیٹے قاسم خان کی ملاقات، تصویر وائرل
کیپشن: گوگل
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی سابق وزیرِ اعظم و 1992 ورلڈ کپ فاتح ٹیم کے کپتان عمران خان کے بیٹے قاسم خان کے ساتھ دبئی میں ملاقات ہوئی ہے،ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ 

شاہد آفریدی اور قاسم خان کی یہ تصویر دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں گزشتہ روز ہونے والے پاکستان بمقابلہ بھارت میچ کے دوران بنائی گئی،شاہد آفریدی اور قاسم خان کی تصویر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی جسے متعدد سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے بڑے پیمانے پر ری شیئر کیا جا رہا ہے،تصویر میں عمران خان  کے ناقدین میں شمار ہونے والے شاہد آفریدی نے ان کے بیٹے کے کندھے پر ہاتھ رکھا ہوا ہے اور دونوں شخصیات خوش گوار موڈ میں تصویر بنوا رہی ہیں۔

 دوسری جانب سوشل میڈیا پر قاسم خان کی بھارتی مداحوں کے ساتھ بھی تصاویر وائرل ہوئی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے پانچویں میچ میں بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست  دی ہے۔