دکی؛مسلح افراد نے ناکہ لگا کر میونسپل کمیٹی کے ممبر اور قبائلی رہنما کو اغوا کرلیا

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(24نیوز) بلوچستان کے علاقے دکی میں مسلح افراد نے ناکہ لگا کر میونسپل کمیٹی کے ممبر اور قبائلی رہنما کو اغوا کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق دکی کے مقام غڑواس کراس پر مسلح افراد نے ناکہ لگا کر تلاشی کے دوران میونسپل کمیٹی دکی کے ممبر اور ایک قبائلی رہنما کو اغواء کرلیا،پولیس نے قبائلی رہنما اور بلدیاتی ممبر اور قبائلی رہنما کے اغوا کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افراد مغویوں کو جھالار کے پہاڑی علاقے کی طرف لے کر گئے ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ دونوں کی بازیابی کیلیے فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل، ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی