مصطفیٰ عامر قتل کیس: ارمغان کے ہاتھوں تشدد کا شکار لڑکی نے پولیس کو بیان دیدیا

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24نیوز)کراچی کے علاقے ڈیفنس سے چند روز قبل اغوا کے بعد قتل کیے جانے والے مصطفیٰ عامر کیس میں ملزم ارمغان کے تشدد سے زخمی لڑکی زوما نے پولیس کو بیان دے دیا۔
ذرائع کے مطابق مصطفی عامر قتل کیس میں ایک اور لڑکی زوما کے چونکا دینے والا بیان سامنے آگیا، اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) پولیس نے ارمغان کے ہاتھوں تشدد کا شکار لڑکی زوما کا بیان لیا۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت سے شکست، وسیم اکرم کا6بڑے کھلاڑیوں کو ٹیم سے نکالنے کا مشورہ ،کون کون شامل؟جانیے
لڑکی نے بتایا کہ ارمغان نے لیپ ٹاپ کے بہانے کمرے میں بلوایا اور تشدد کا نشانہ بنایا، ارمغان نے کہا کال سینٹر کے بارے میں مخبری کی ہے، اس دوران ارمغان نے راڈ سے تشدد کیا تو خون بہنے لگا، اسی دوران شیراز آگیا اور ارمغان کو مارنے سے روکا، تشدد کے بعد مجھے نجی ہسپتال روانہ کیا۔
لڑکی زوما نے بتایا کہ ارمغان نے راستے میں جھوٹھے کیس میں بند کروانے کی دھمکیاں دیں اور گھر لے جاتے ہوئے جان سے مارنے کی کوشش بھی کی، نجی ہسپتال میں انتظامیہ کو زخمی ہونے کی جُھوٹی رپورٹ لکھوائی۔
یہ بھی پڑھیں:بینکوں میں پیسے رکھنے والوں کیلئے اہم خبر