وارننگ،بچوں کو اسکولز لے جانیوالی گاڑیاں روڈ سیفٹی اقدامات پر عملدرآمد کریں

Feb 24, 2025 | 21:00:PM
وارننگ،بچوں کو اسکولز لے جانیوالی گاڑیاں روڈ سیفٹی اقدامات پر عملدرآمد کریں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے اسکولز ٹرانسپورٹ کو روڈ سیفٹی اقدامات پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اسکول ٹرانسپورٹرز محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ سے QR کوڈ والا فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کریں یا اس کی تجدید کروائیں۔

وزیر تعلیم سندھ نے کہا ہے کہ والدین اور نجی اسکولز انتظامیہ،محکمہ ٹرانسپورٹ کے روڈ سیفٹی ایس اور پیز پر عمل کرنے والی ٹرانسپورٹ کا انتخاب کریں۔اسکول ٹرانسپورٹرز محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ سے QR کوڈ والا فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کریں یا اس کی تجدید کروائیں۔ طالبہ و طالبات کی حفاظت کی خاطر روڈ سیفٹی اقدامات پر عمل کرنا لازمی ہے۔وزیر تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ والدین اور اسکول انتظامیہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ اسکول ٹرانسپوٹرز کے پاس فٹنیس سرٹیفکیٹ اور ڈرائیونگ لائسنس موجود ہو، اسکول انتظامیہ ٹرانسپورٹز کو سیفٹی اقدامات پر عمل درآمد کے لیے تنبیہ نامہ بھی جاری کریں۔سید سردار علی شاہ نے ہدایت کی کہ اسکول وینز میں گنجائش سے زیادہ طلباء کو نہ بٹھایا جاۓ، طلباء کی اسکول ٹرانسپورٹ میں بیٹھنے، اترتے وقت احتیاط کرنے اور محفوظ روڈ سائیڈ کا انتخاب کرنے پر عمل کیا جاۓ۔ان کا کہنا تھا کہ والدین اور اساتذہ، طلباء کو سڑک پر چلتے وقت سائیڈ کا انتخاب کرنے اور روڈ دونوں اطراف دیکھ کر روڈ کراس کرنے کی ضروری تنبیھ بھی کریں، محکمہ ٹرانسپورٹ کی طرف سے روڈ سیفٹی اقدامات قابل ستائش ہیں شہری ذمہ داری کے طور پر سب کو اس میں ساتھ دینے کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں:شادی کے4ماہ بعد ماں بننے والی بالی ووڈ کی40سالہ اداکارہ نے50سیکنڈمیں5 کروڑ کمالئے