وفاقی وزراء کی پارلیمانی کارکردگی پر رپورٹ جاری،اعظم نذیر تارڑ پہلے نمبر 

Feb 24, 2025 | 21:09:PM
وفاقی وزراء کی پارلیمانی کارکردگی پر رپورٹ جاری،اعظم نذیر تارڑ پہلے نمبر 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وفاقی وزراء کی پارلیمانی کارکردگی پر رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ کارکردگی کے لحاظ سےپہلے نمبر پرہیں۔

پلڈاٹ رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ میں 18وزراء اور 2وزیر مملکت ہیں،وفاقی کابینہ میں صرف ایک خاتون وزیرمملکت ہے۔وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ کارکردگی کے لحاظ سے سب سے مؤثر رکن کابینہ رہے،وہ پارلیمانی کارکردگی کے لحاظ سے پہلے نمبر پرہیں،ایوان میں حاضری اور گفتگو میں بھی اعظم نذیر تارڑ پہلے نمبر پرہیں۔اعظم نذیر تارڑ نے آئینی ترمیمی بلوں سمیت 38حکومتی بلوں کی منظوری کرائی،اعظم نذیر تارڑ 157میں سے89اجلاسوں میں شریک ہوئے۔انہوں نے 17گھنٹے 18منٹ ایوان میں گفتگو کی۔خواجہ آصف 69اجلاسوں میں شرکت کرکے دوسرے نمبر پر رہے،انہوں نے 5گھنٹے 41منٹ ایوان میں گفتگو کی، جبکہ ایوان میں گفتگو کے لحاظ سے وزیراطلاعات عطاتارڑ تیسرے نمبرپر رہے،وزیراطلاعات حاضری کے لحاظ سے پانچویں نمبر پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:شادی کے4ماہ بعد ماں بننے والی بالی ووڈ کی40سالہ اداکارہ نے50سیکنڈمیں5 کروڑ کمالئے