عمران خان مزید 10 ماہ رہا ہوتے نظر نہیں آ رہے:فیصل واوڈا کا دعویٰ

Feb 24, 2025 | 23:27:PM
عمران خان مزید 10 ماہ رہا ہوتے نظر نہیں آ رہے:فیصل واوڈا کا دعویٰ
کیپشن: تصویر، فائل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ 10 ماہ سے قبل عمران خان رہا ہوتے نظر نہیں آ رہے ہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں ریاست سے بڑا کوئی نہیں ہوتا، اسٹیبلشمنٹ کا فوکس بانی پی ٹی آئی نہیں پاکستان ہے، عمران خان بھی اسی نرسری سے آئے ہیں۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ سیاست دان اندر پاؤں اور باہر گریبان پکڑتے ہیں، آٹھ سے دس مہینے بانی جیل سے باہر نظر نہیں آ رہے، پی ٹی آئی سمجھوتہ کر کے بیٹھی ہے، حکومتیں آئیں یا جائیں اہم پاکستان ہے۔

کرکٹ کی کارکردگی کے سوال پر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ہماری کرکٹ ٹیم اشتہارات میں چھکے لگاتی اورگراؤنڈ میں انہیں گیند نظر نہیں آتی، اسی طرح جمہوریت بھی اشتہارات میں نظر آتی ہے، اصلیت میں سیاست دانوں کو بھی بال نظر نہیں آتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ سب لوگ ڈی ایچ اے میں رہنا پسند کرتے ہیں، اس حمام میں سارے ننگے ہیں، سیاست دان بے ایمان، چور اور ڈکٹیٹروں کی طرح پارٹیاں چلاتے ہیں۔

مزید پڑھیں : عمران خان اور بشریٰ بی بی کے ماہانہ جیل اخراجات7لاکھ روپے تک پہنچ گئے