(24 نیوز) بھارت کی ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد میں اضافہ ہوگیا۔ کھیلوں کی دُنیا میں اپنی قابلیت سے کامیابی کے جھنڈےگاڑنے والی ثانیہ مرزا کے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر7 ملین یعنی 70 لاکھ فالوورز ہوگئے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ثانیہ مرزا اپنی مخلتف سرگرمیوں کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کرکے اپنے مداحوں کے ساتھ مسلسل رابطہ میں رہتی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ اپنے بیٹے اذہان ملک کے ہمراہ بھی اپنی تصویریں شیئر کرتی ہیں اور بیٹے کیلئے اکثر و بیشتر محبت بھرے پیغامات بھی جاری کرتی ہیں۔ ثانیہ مرزا جب اپنے شوہر شعیب ملک کے ساتھ اپنی تصویر انسٹاگرام پر پوسٹ کرتی ہیں تو اس پر لاکھوں میں لائکس آتے ہیں اور پاکستان اور بھارت دونوں کے صارفین ان کی تصویروں کی خوب تعریفیں بھی کرتے ہیں۔ بھارتی ٹینس سٹار نے ابھی تک اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 1000سے زائد پوسٹس کی ہیں ۔ اُنہوں نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے صرف 366 صارفین کو فالو کیا ہوا ہے۔