پنجاب  اور خیبرپختونخوا میں سی این جی اسٹیشنز کھل گئے

Jan 24, 2021 | 07:59:AM

 (24نیوز) سندھ کے بعد اسلام آباد  سمیت پنجاب  اور خیبرپختونخوا میں بھی سی این جی اسٹیشنز کھل گئے،شام 6 بجے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی پھر بند کر دی جائے گی۔

سی این جی ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما فیاض پراچہ  کا کہنا ہے کہ شدید سردی میں گیس کی قلت باعث سی این جی اسٹیشنز کو 37 روز سے سپلائی  بند تھی، سی این جی اسٹیشنز  کی سپلائی  معطل کرکے  گھریلو صارفین کو گیس دی جا رہی تھی۔امید ہے آئندہ موسم سرما میں سی این جی سیکٹر خود ایل این جی درآمد کرے گا اور اس کا بزنس بلاتعطل جاری رہے گا۔دوسری جانب سوئی ناردرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ سندھ میں بھی 6 روز بعد سی این جی اسٹیشنز پر گیس کی فراہمی شروع ہو گئی ہے جس کے باعث فلنگ اسٹیشنز پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔

مزیدخبریں