(24 نیوز)بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابینرجی نے مطالبہ کیا کلکتہ کو پھر سے ملک کا دارالحکومت بنایا جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ نہ صرف کلکتہ بلکہ ملک کے چاروں حصوں میں چار دارالحکومت بنائے جائیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سبھاش چندربوس کی 125ویں سالگرہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ممتا بینرجی نے مطالبہ کیا کہ پارلیمانی اجلاس ملک کے چار دارالحکومتوں میں منعقد کیا جائے۔ ممتابینرجی کی تجویز کے مطابق کلکتہ کے علاوہ جنوبی ہند، شمالی ہند اور شمال مشرقی ہند سے فی کس ایک دارالحکومت کا اعلان کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی بنگال اور بہار سے شروع ہوئی تھی۔ مہاتماگاندھی بیلے گھاٹ آتے تھے اور احتجاج کرتے تھے۔ سماجی اصلاحات کی کئی تحریکیں بنگال سے شروع ہوئی تھیں لہذا بنگال کو کسی بھی طرح محروم نہیں کیا جاسکتا۔