(24نیوز) کورونا سے اموات کا سلسلہ نہ تھم سکا،24 گھنٹوں میں مزید 48 افراد جان کی بازی ہارگئے، اموات کی مجموعی تعداد 11ہزار 295 تک پہنچ گئی، ایک ہزار 594 نئے مریض بھی سامنے آ گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سنٹر کے تازہ ترین اعدادو شمار کے مطابق ملک بھرمیں 76 لاکھ 42 ہزار 665 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں، گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 40 ہزار 285 کوروناٹیسٹ کئےگئے جن میں سے ایک ہزار 981 مریض صحت یاب ہو گئے جبکہ کورونا سے صحت یاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 86 ہزار 489 ہو گئی ہے۔
سرکاری پورٹل کے ؛مطابق مہلک وائرس سے اب تک 5لاکھ 32 ہزار 412 شہری متاثر ہوئے ہیں جن میں ایکٹو کیسز کی تعداد 34 ہزار 628 ہے جبکہ کورونا سے متاثر 2 ہزار 70 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
این سی او سی کے مطابق پنجاب میں ایک لاکھ 53 ہزار 410 افراد کورونا سے متاثر ہیں، سندھ میں 2 لاکھ 40 ہزار 570 کیسز، خیبرپختونخوا 65 ہزار 287، بلوچستان میں 18 ہزار 736 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسلام آباد 40 ہزار 713، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 901 کیسز اور آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 8 ہزار 795 تک پہنچ گئی ہے۔