(24نیوز)لاہور میں گورا قبرستان کے قریب ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے 3 نوجوان جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار 3 نوجوان جا رہے تھے کہ تیز رفتار ڈمپر نے ٹکر مار دی۔حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار تینوں نوجوان موقع پر ہی چل بسے۔جاں بحق ہو نے والوں میں عمر،زاہد اور علی شامل ہیں۔ لاشوں کو ریسکیو نے ایمبولینسوں کے ذریعے پوسٹ مارٹم کے لئےمردہ خانےمنتقل کر دیا۔