(24نیوز)پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کا راج برقرار ہے ،حد نگاہ انتہائی کم ہونے کے باعث موٹر وے کو مختلف مقامات پر ٹریک کیلئے بند کر دیا گیا ۔
پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھندے کے ڈیرے ، قومی شاہراہ پر مانگا منڈی، دینہ ناتھ، پھول نگر، جمبر، پتوکی اور حبیب آ باد میں بھی دھند چھائی ہوئی ہے، ان علاقوں میں حد نگاہ 50میٹر سے 100میٹر تک ریکارڈ کی گئی ہے۔شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ اور خانیوال سے ملتان موٹروے بھی بند کر دی گئی جبکہ موٹر وے ایم 3 کو لاہور سے عبد الحکیم اور سمندری تک بند کر دیا گیا ہے۔ترجمان موٹروے نے ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے ڈرائیور گاڑیوں پر فوگ لائٹس کا استعمال کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔