وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب، اہم فیصلے متوقع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کرلیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں کابینہ کمیٹیوں کی تشکیل نو کی منظوری دئیے جانے کا امکان ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدار ت ہونے والے کابینہ اجلاس میں 17 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔وفاقی کابینہ ایف نائن پارک کی اراضی کے بدلے سکوک بانڈز جاری کرنے کی منظوری دے گی جبکہ رواں مالی سال کے لیے نادرا اکاؤنٹس کے آڈٹ کے معاملے پر غور بھی کرے گی۔ نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ فنڈ کے ادارہ جاتی ڈھانچے کی تشکیل نو اور کورونا ویکسین کی ریٹیل قیمت کے تعین کا معاملہ کابینہ ایجنڈا میں شامل کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کو ادارہ جاتی اصلاحات پر بریفنگ دی جائے گی۔وفاقی کابینہ ماڈل ٹاؤن لاہور میں متنازع اراضی کی فروخت کے لیے این او سی جاری کرنے کی منظوری دے گی۔ ورکرز ویلفیئر فنڈ اور نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے درمیان مفاہتمی یادداشت کی منظوری اور پرنٹنگ کارپوریشن، سیکیورٹی پیپرز لمیٹڈ اور نفٹ کے ملازمین کے لیے لازمی سروس ایکٹ میں توسیع کی منظوری بھی دئیے جانے کا امکان ہے۔