راولپنڈی:بیٹے کی فائرنگ، باپ اور بھائی قتل

Jan 24, 2021 | 12:00:PM

(24نیوز)راولپنڈی میں  فائرنگ کر کے کار شوروم کے مالک اور اس کے بیٹے کو قتل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں کار چوک کے قریب ایک کار شوروم پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں شوروم کا مالک شریف اور اس کا بیٹا عدیل موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ذرائع کے مطابق  فائرنگ شوروم کے مالک شریف کے دوسرے بیٹے نے کی اور موقع سے فرار ہو گیا۔  لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ موقع سے شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں جلد مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا جائے گا۔

مزیدخبریں