عراق: داعش کا حملہ ،  رضا کار فورس کے 11 ارکان جاں بحق

Jan 24, 2021 | 12:09:PM
عراق: داعش کا حملہ ،  رضا کار فورس کے 11 ارکان جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز)عراق  کے صوبہ صلاح الدین میں داعش کے حملےکے نتیجے میں رضا کار فورس کے 11 ارکان جاں بحق ہو گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ  داعش کے ایک گروپ نے دارالحکومت بغداد کے شمال میں واقع صوبے صلاح الدین میں حملہ کیا۔عسکریت پسندوں نے انتظامی مرکز تکریت کے مشرق میں حشد الشعبی کے مرکز کو رات کے اندھیرے میں ہتھیاروں کی مدد سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 11 رضاکار فورس کے 11 ارکان جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔