(24نیوز)الیکشن کمیشن نے سینٹ انتخابات کیلئے تیاریاں شروع کردیں۔ ریٹرننگ افسروں اور پولنگ عملہ کی تعیناتی پر کام شروع کردیا گیا ہ
الیکشن کمیشن ذرائع کے سینٹ انتخابات کی تیاریاں 3 مراحل میں ہونگی۔افسروں کی ٹریننگ پر کام شروع کردیا گیا ہے۔پولنگ عملہ کی دو مرحلوں میں تربیت ہوگی پہلے بیج کی ٹریننگ آئندہ ہفتے سے شروع ہوگی۔ تربیتی پروگرام ہفتہ، اتوار اورپیر کو جاری رہے گادوسرے بیج کی تربیت منگل، بدھ اور جمعرات کو ہوگی۔
انتخابات متناسب نمائندگی اور سنگل ٹرانسفر ایبل ووٹ کی بنیاد پر ہونگے۔ سیکرٹ یا اوپن ووٹنگ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ریفرنس کے فیصلہ کے بعد ہوگا۔ پنجاب اور سندھ میں11، 11، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں 12، 12اور اسلام آباد کی2 نشستوں پر پولنگ ہوگی۔