پی ڈی ایم عدم اعتماد کا سوچنے سے پہلے سینٹ والی تحر یک عدم اعتماد کا حشر  یاد رکھے،چودھری سرور  

Jan 24, 2021 | 12:21:PM

 (24نیوز) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں جتنی جماعتیں ہیں اتنے ہی بیانیئے ہیں۔سیاسی مخالفین کو سمجھ نہیں آ رہی کہ وہ اپنی سیاست کیسے بچائیں؟

تفصیلات کے مطابق چودھری سرور  اپنے بیان میں کہا کہ پی ڈی ایم عدم اعتماد کا سوچنے سے پہلے سینٹ والی تحر یک عدم اعتماد کا حشر  یاد رکھے۔پارلیمنٹ کے باہر ناکام اپوزیشن پارلیمنٹ کے اندر بھی ناکام ہی ہو گی۔ پی ڈی ایم میں کوئی جماعت دوسری جماعت پر اعتماد کرنے کے لئے تیار نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ استعفے دیئے نہ لانگ مارچ کیا نہ ہی اب پی ڈی ایم تحریک عدم اعتماد لا سکے گی۔ وزیرِ اعظم عمران خان کسی صورت اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ اپوزیشن کے پاس حکومتی مینڈیٹ تسلیم کرنے کے سوا اب کوئی آپشن نہیں ہے۔

گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ مڈٹرم انتخابات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ عام انتخابات آئینی مدت پوری ہونے سے ایک دن بھی پہلے نہیں ہوں گے۔ آئینی مدت پوری کرنا تحریک انصاف کا آئینی اور جمہوری حق ہے۔ حکومت نے اپنی کامیاب معاشی پالیسیوں سے پاکستان کو معاشی طور پر دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے۔
 

مزیدخبریں