’مدینہ پاک‘ ڈبلیو ایچ اونےصحت مند شہر قرار دیدیا

Jan 24, 2021 | 12:44:PM
’مدینہ پاک‘ ڈبلیو ایچ اونےصحت مند شہر قرار دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز) ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے سعودی عرب کے شہر  مدینہ کو صحت مند شہر ہونےکے سرٹیفکیٹ سے نواز دیا ۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے مدینہ منورہ  کو صحت مند شہر کا سرٹیفیکیٹ گورنر مدینہ شہزادہ فیصل بن سلمان کو پیش کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے صحت مند شہر کے لئے جتنے عالمی معیار مقرر کئے تھے، مدینہ شہر نے وہ سب مکمل کرلئے ہیں۔ مدینہ کی آبادی20لاکھ سے زیادہ افراد پر مشتمل ہے۔