(24نیوز)برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اور امریکی صدر جوبائیڈن کے درمیان پہلا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
بورس جانسن نے جوبائیڈن کو امریکا کا صدر بننے پر مبارکباد دی اور دونوں رہنمائوں نے کورونا سے نمٹنے کے لئے بھرپور تعاون جاری رکھنے کے عزم پر اتفاق کیا۔
برطانوی وزیراعظم نے امریکی صدر کے ساتھ پہلی ٹیلیفونک گفتگو کی تصویر بھی ٹوئٹ کر دی۔