اسلام آباد :ایف نائن پارک گروی رکھ کر سکوک بانڈز جاری کرنے پرغور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی حکومت اسلام آبادکے ایف نائن پارک کی خالی زمین کو گروی رکھ کر مقامی اور عالمی سطح پر سکوک بانڈز کے اجرا پر غور کررہی ہے،ایجنڈ ے کو منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بھی شامل کیا گیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت منگل کو ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک کی سیاسی اور اقتصادی صورتحال پر غور کیا جائے گا اور17 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا ۔جس مین سکوک بانڈز کے اجرا کی منظوری کا بھی امکان ہے۔اس کے علاوہ لاہور میں وزارت مذہبی امور کے پلاٹ کی فروخت کیلئے این او سی کی منظوری اور انرجی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق بھی کی جائے گی۔