پاکستانی نژاد روسی سائنسدان کا کورونا کی دوا تیا ر کرنے کا دعویٰ

Jan 24, 2021 | 13:26:PM

(24  نیوز)پاکستانی نژاد روسی سائنسدان ڈاکٹر جان عالم نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے کورونا کی دوا تیار کر لی ہے جو نینو ٹیکنالوجی پر مبنی منرل سے بنی پانچویں جنریشن کی جدید تحقیق پر مبنی ہے۔

اسلام آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب  کرتے ہوئے روسی سائنسدان ڈاکٹر جان عالم نے کہا کہ منرولائٹ دوا کے استعمال سے کورونا مریض نیبالائزنگ کے 10 دن میں مکمل صحت یاب ہو سکتا ہے۔ وینٹی لیڑ پر ڈالے گئے مریض بھی اس سے فوراََ صحتیاب ہو سکتے ہیں، منرولائٹ دوا کے کوئی مضر اثرات نہیں ۔ یہ دوا ایک دن کے بچے کو بھی استعمال کرائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دوا  کو چہرے یا جسم پر سپرے کر کے 3 سے4 گھنٹے تک مکمل طور پر کورونا سے بچا جا سکتا ہے۔ انہوں نے یہ دوا  7 سال قبل  بنائی  تھی اور 2017 میں روس میں رجسٹرڈ ہوئی۔انہوں نے کہا کہ انکو طب کے میدان میں گراں قدر خدمات پر  روس کی حکومت نے 3 اعلیٰ نیشنل ایوارڈ سے نوازا۔ یہ دوا حکومت پاکستان سے بھی رجسٹرڈ ہو چکی ہے۔ حکومت پاکستان سے درخواست ہے کہ وہ یہ دوا ہسپتالوں میں کورونا مریضوں پر استعمال کر کے انکو صحتیاب کریں۔

 
 

مزیدخبریں