(24نیوز)امریکی رکن کانگریس کو قتل کی دھمکیاں دینے اور کیپیٹل ہل کی عمارت میں بندوق کے ساتھ داخل ہونے والے دائیں بازو کے انتہا پسند پر 5 الزام عائد کر دیئے گئے۔
ریاست ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے گیریٹ ملر نے دھمکی دی تھی کہ اگلی بار وہ بندوقوں کے ساتھ کیپٹل عمارت میں داخل ہو گا۔کیپٹل ہل پر حملے کے وقت اوکاسیو کورٹز کا انتہاپسندوں سے سامنا بھی ہوا تھا۔ رکن کانگریس کا کہنا تھا انہیں ایسا محسوس ہوا کہ موت سر پر آگئی ہے۔