(24نیوز)شیخوپورہ کے علاقے فاروق آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو ملزم ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والے دونوں آپس میں سگے بھائی تھے۔
پولیس کے مطابق ملزم پرویز اور جنید احمد ڈکیتی کے دوران زیادتی کیس میں زیر حراست تھے گزشتہ روز ان کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر حملہ کر کے انہیں چھڑوا لیا ۔ڈی پی او مبشر میکن نے ملزموں کے فرار ہونے پر سب انسپکٹر اور 4 کانسٹیبلوں کو معطل کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا تھا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ رات گئے اعوان بھٹیاں ناکے پر پولیس نے ملزموں کو روکا تو انہوں نے فائرنگ کر دی۔ڈی پی او مبشر میکن کے مطابق دونوں ملزم پولیس کی جوابی فائرنگ میں مارے گئے۔