کراچی، تاجر سے بھتہ طلب کرنے والے4ملزم گرفتار  

Jan 24, 2021 | 15:56:PM
کراچی، تاجر سے بھتہ طلب کرنے والے4ملزم گرفتار  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کراچی میں رینجرز نے  بھتہ خور گروپ کے چار کارندوں کو حراست میں لے لیا ۔

ترجمان رینجرز کے مطابق خفیہ اطلاع پر گلبہار میں کارروائی کی گئی۔ گرفتار ملزموں میں فہد ،سفیان ،اسامہ اور الیاس شامل ہیں۔ملزموں نےرواں ماہ انیس جنوری کو تاجر کو 25لاکھ روپے بھتے کی پرچی بھجوائی تھی، بھتہ کی عدم ادائیگی پر اہلخانہ کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی تھی۔ملزموں سے موبائل ،سم کارڈ اور وائس کلپ برآمد کیا گیا۔ ملزموں کے خلاف مزید کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

دوسری جانب ضلع ملیر کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کومبنگ آپریشن کیا، آپریشن گڈاپ سٹی، ملیرسٹی اور گلشن معمار کی حدود میں کیا گیا، اس دوران خواتین پولیس اہلکار بھی آپریشن میں شامل رہیں، آپریشن کے دوران حراست میں لئے گئے پچاس مشکوک افراد کےکوائف چیک کئےگئے۔