(24نیوز)وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن بند گلی میں جا رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی اپنے مسئلے حل کرنے کی ماہر ہے۔فضل الرحمٰن ایک مرتبہ پھر بتا رہا ہوں آپ کے ساتھ ہاتھ ہو جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق شیخ رشیدنے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فضل الرحمٰن صاحب مدرسے کے طلبا کو پڑھنے دیں انہیں استعمال نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ پہلے پاناما تھا اب پاناما ٹو آ گیا ہے پہلے ہی کہا تھا کہ اپوزیشن ضمنی انتخابات میں حصہ لے گی استعفے نہیں دے گی۔ بلاول کہتے ہیں کہ تحریک عدم اعتماد لائیں گے۔ آپ عدم اعتماد ایک مرتبہ نہیں سو مرتبہ لائیں اسی اسمبلی میں فضل الرحمٰن کا بیٹا بھی موجود ہے۔
شیخ رشید کا مزید کہنا ہے کہ لانگ مارچ پر نظرثانی کی جائے آپ کا پردہ رہ جائے گا۔ آپ کو کچھ نہیں ملے گا۔ عمران خان 5 سال پورے کریں گے۔ خان کے حق میں بھی نعرے لگیں گے۔ فضل الرحمٰن صاحب آئیں، اسرائیل کے خلاف اکٹھا جلسہ کریں۔