(24 نیوز)کینیڈا میں خود ساختہ جلاوطنی اختیار کرنے والی بلوچ سیاسی رہنما کریمہ بلوچ کی میت پاکستان پہنچ چکی ہے اور ان کی تدفین بلوچستان میں ضلع کیچ میں ان کے آبائی علاقے تمپ میں کی جائے گی۔
کریمہ کی موت گذشتہ دسمبر کینیڈا میں واقع ہوئی تھی اور ٹورنٹو پولیس نے ان کی ہلاکت کے پیچھے کسی جرم کے امکان کو مسترد کیا تھا،تاہم خاندان کے افراد نے یہ تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔
ان کی بہن ماہ گنج بلوچ نے بتایا کہ کریمہ کی میت گزشتہ شب پاکستان پہنچی لیکن حکام نے چار گھنٹے کی تاخیر کے بعد اسے خاندان کے حوالے کیا جس کے بعد اب وہ تربت کی طرف روانہ ہوچکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کریمہ بلوچ نے یہ وصیت کی تھی کہ ان کی تدفین بلوچستان میں کی جائے۔
بلوچ سیاسی رہنما کریمہ بلوچ کی میت پاکستان پہنچ گئی
Jan 24, 2021 | 17:46:PM