(24 نیوز)سندھ کے صوبائی وزیر ناصر شاہ کاکہناہے کہ موجودہ حکومت کے لوگوں کےخلاف نیب کارروائی نہیں کررہا، پیپلز پارٹی کے لوگوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے چیئرمین نیب نیوٹرل ہو کر فیصلے کریں۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے کارکنوں کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ کیخلاف نیب ریفرنس اورخورشیدشاہ کی گرفتاری کیخلاف کراچی پریس کلب کے باہراحتجاجی مظاہرہ کیاگیا،اس موقع پرصوبائی وزیر ناصر شاہ نے ٹونٹی ون نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم نیب ریفرنس اورگرفتاریوں سے ڈرنے والے نہیں،یہ سب نیب نیازی گٹھ جوڑہے، خورشید شاہ کو پارٹی سے وفاداری کی سزا دی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ بجلی اورآئل کی قیمتوں میں اضافہ ہورہاہے،وفاقی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے عوام پریشان ہے۔
پیپلز پارٹی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے،چیئرمین نیب نیوٹرل فیصلے کریں،ناصرشاہ
Jan 24, 2021 | 18:01:PM