سندھ حکومت پر تنقید سے حکومتی ترجمان نااہلی پر پردہ نہیں ڈال سکتے،شا زیہ مری

Jan 24, 2021 | 18:24:PM

(24نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے چیئرمین بلاول بھٹو کا موقف فیصلہ نہیں بلکہ ایک تجویز ہے۔
 تفصیلا ت کے مطا بق ایک بیان میں شازیہ مری کا کہنا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ایوانوں میں حکومت کے خلاف مزاحمت کے حوالے سے پی ڈی ایم رہنمائوں کو اپنی تجا ویز دیں گے۔ ممکنہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے حوالے سے حکومتی وزرا کے بیانات خوش فہمی پر مبنی ہیں۔ وزیراعظم سمیت حکومتی ترجمانوں کے اعصاب پر چیئرمین بلاول بھٹو سوار ہیں۔ پیپلزپارٹی کی میچور سیاست سے سلیکٹڈ حکومت پر لرزہ طاری ہے۔سندھ حکومت پر تنقید کرکے حکومتی ترجمان اپنی نااہلی پر پردہ نہیں ڈال سکتے۔

مزیدخبریں