سرکاری زمینوں پرقبضہ کرنے والوں کوحساب دیناہوگا، وزیراعلیٰ پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہاہے کہ ریاست کواپنی باندی سمجھنے والوں اورسرکاری زمینوں پرقبضہ کرنے والوں کوحساب دیناہوگا۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ اب تک تقریباً 185ارب روپے کی سرکاری زمینیں واگزارکراچکے،قبضہ مافیاکےخلاف کارروائیاں شروع کی گئیں،قبضہ مافیاکیخلاف آپریشن جاری رہے گا۔
ہم پنجاب میں اب تک تقریباً 185 ارب روپے مالیت کی سرکاری زمینیں قبضہ مافیا سے چھڑوا کر قانونی کارروائی شروع کر چکے ہیں ۔ یہ آپریشن مستقبل میں بھی اسی طرح جاری رہے گا۔
— Usman Buzdar (@UsmanAKBuzdar) January 24, 2021
ریاست کو اپنی باندی سمجھنے اور ریاست کی ملکیت اثاثوں کو مالِ مفت کی طرح ہڑپ کرنے والوں کو حساب دینا پڑے گا!