(24نیوز)جماعت اسلا می کے امیرسراج الحق نے کہا ہے کہ اسٹیل ملز کے ملازم 14 دن سے دھرنا دئیے بیٹھے ہیں، کوئی منسٹر ان کو پوچھنے تک نہیں گیا۔ اگر ایک حکومت 9 سو 50 دنوں میں سڑکوں سے کچرا تک نہیں اٹھا سکی ایسی حکومت مسائل کو کیسے حل کرے گی۔
تفصیلا ت کے مطا بق سرا ج الحق کا کہنا ہے اسٹیل ملز دھرنے میں ماں بیٹیاں ہیں جو سب کی ماں ،سب بیٹیاں ہیں۔ ان کو کوئی نہیں پوچھ رہا ۔ پھر وزیر اعظم بولیں گے وہ مجھے بلیک میل کررہے ہیں ۔ ہمیں اپنے حق کے لیے آواز اٹھانا ہوگی۔ پاکستان میں دو پارٹیاں ہیں ایک ظالم کی اور ایک مظلوم کی۔ 73 سال سے اس ملک پر ایک ہی جماعت مسلط ہے۔ کراچی کے لوگ جماعت اسلامی کو جانتے ہیں ۔ مئیر عبدالستار کراچی کے لیے بل پاس کرواتا تھا اور خود کرائے کے گھر میں رہتا تھا۔ ظالموں کا ساتھ نا دینا ظالم کا مقابلہ کرنا ہے۔میں نے یہاں سڑکیں دیکھیں، جہاں خوشبو ہونی چاہیے تھی وہاں صرف کچرا ہے۔ پونے دو کروڑ بچے تعلیم سے دور ہیں۔ یہ ویب پورٹل کا افتتاح آپ کے لیے ہے۔ آپ سوتے ہیں ہم آپ کے حقوق کے لیے کام کرتے ہیں۔ اب گھر بیٹھ کر ایک بٹن دبا کر کسی بھی ادارے کے حوالے سے معلومات حاصل کرسکتے ہیں ۔
کیسی حکومت ہےسٹیل ملز ملازم دھرنا دئیے بیٹھے ہیں، کوئی منسٹر پوچھنے تک نہیں گیا،سرا ج الحق
Jan 24, 2021 | 18:43:PM