شوگراورگندم سکینڈل تحقیقات منطقی انجام تک پہنچائیں گے،چیئرمین نیب

Jan 24, 2021 | 20:00:PM
 شوگراورگندم سکینڈل تحقیقات منطقی انجام تک پہنچائیں گے،چیئرمین نیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال کاکہناہے کہ شوگراورگندم سکینڈل تحقیقات منطقی انجام تک پہنچائیں گے،اربوں کی منی لانڈرنگ فالودے،چھابڑی اورپاپڑوالے کے نام پرکی گئی۔
نیب کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق چیئرمین نیب نے کہاہے کہ بڑی مچھلیوں کےخلاف منی لانڈرنگ کے ٹھوس شواہدموجودہیں، احتساب عدالتوں میں شواہد کی بنیاد پر ریفرنس دائرکئے ہیں۔ان کاکہنا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناحؒ نے کرپشن کوبڑی لعنت قراردیا تھا،کرپشن فری پاکستان ہی نیب  کا ایمان ہے۔
ان کاکہناتھا کہ منی لانڈرنگ کیلئے جعلی اکاؤنٹس کا سہارا لیا گیا، میگاکرپشن کیسزمیں بیرون ممالک سے شواہداکٹھے کرنے میں وقت درکارہے۔