سکیورٹی فورسز کاشمالی وزیرستان میں آپریشن ،5 دہشتگردہلاک

Jan 24, 2021 | 20:14:PM

(24 نیوز)سکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 5 دہشتگردمارے گئے۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے (آئی ایس پی آر)کے مطابق سکیورٹی فورسزنے شمالی وزیرستان میں خفیہ معلومات پر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران 2سرغنوں سمیت5 دہشتگردہلاک ہو گئے، آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونیوالوں میں رحیم عرف عابداورصوف اللہ نورشامل ہیں،دہشتگردرحیم2007سے سیکیورٹی فورسزکیخلاف 17کارروائیوں میں ملوث تھا،رحیم وانااورمیرعلی میں خودکش حملہ آوروں کاانچارج تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دشمن ایجنسیوں نے دہشتگردوں کی ٹارگٹ کلنگ کے ٹاسک دے رکھے تھے،رحیم نومبر 2020سے جنوری 2021 تک دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث تھا،دہشتگردرحیم 4 قبائلی عمائدین اور 3 انجینئرزکے قتل اورسیف اللہ سیکیورٹی فورسزپربارودی سرنگوں کے حملوں میں ملوث تھا۔

مزیدخبریں