چاہوں تومہاجر قوم کے نام پر شہر میں آگ لگا دوں مگر کراچی کو بچانا چاہتا ہوں ، مصطفٰےکمال

Jan 24, 2021 | 20:18:PM

(24نیوز) ایم کیو ایم کے رہنما مصطفٰےکمال نے کہا ہے کہ ہمارے قول فعل میں پہلے دن سے کوئی فرق نہیں آیا ۔ہم نے اپنے رب کو راضی کرنے کیلئے سیاست کا راستہ اختیار کیا ۔ ہم عوام کی خدمت کرچکے  اور آگے بھی کرنا جانتے ہیں۔
 تفصیلا ت کے مطا بق مصطفٰے کمال کا کہنا ہے کہ  اللہ کی مخلوق پریشان، اسکی پریشانی کو ختم کرنا ہے۔ پیپلزپارٹی نے تعصب کی بنیاد پر کراچی کا بیڑہ غرق کردیا ۔ میرے لئے مہاجر نام پر سیاست کرنا آسان تھا ۔میں چاہوں تو مہاجر قوم کے مسائل اجاگر کرکے شہرمیں آگ لگا سکتا ہوں مگر میں کراچی کو بچانا چاہتا ہوں ۔کراچی سمیت پورے سندھ کو سندھیوں نے نہیں بلکہ پیپلز پارٹی نے تباہ کیا ۔ آج بھی لوگ مہاجر نام پر سیاست کرتے ہیں۔

مزیدخبریں