ٹماٹر کی درآمد بند نہ ہونے پر کسان دلبرداشتہ، تیار فصل تباہ کر دی

Jan 24, 2021 | 20:37:PM
 ٹماٹر کی درآمد بند نہ ہونے پر کسان دلبرداشتہ، تیار فصل تباہ کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)حکومت کی جانب سے ٹماٹر کی درآمد کا سلسلہ بند نہ کیے جانے پر حیدرآباد میں مقامی ٹماٹر کی قیمت کوڑیوں کے مول رہ گئی۔ آبادگاروں نے دلبرداشتہ ہو کر اپنی تیار فصل پر ہل چلا دیا۔
تفصیلا ت کے مطا بق سندھ آبادگار بورڈکا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کو ڈیڑھ ماہ قبل ہی موجودہ صورتحال سے خط لکھ کرآگاہ کر دیا تھا لیکن اس کے باوجود حکومت کی جانب سے درآمد کا سلسلہ بند نہیں کیا گیا۔درآمد بند نہ ہونے کی وجہ سے مقامی ٹماٹر کے ریٹ بہت کم ہو گئے ہیں اور آبادگاروں سے ٹماٹر اس وقت بھی 11 سے 15 روپے فی کلو میں خریدا جارہا ہے اور مزید کم ہو کر 5 روپے تک پہنچ جانے کا امکان ہے جس کے سبب آباگاروں کا فصل پر آنے والا خرچ تک پورا نہیں ہو سکے گا۔