جمعرا ت کی شب چاند 12بج کر 16منٹ پر بیت اللہ کے اوپر ہو گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)جمعرات 28 جنوری کو چاند بیت اللہ کے عین اوپر ہو گا۔ سال 2021کے لیے یہ اس نوعیت کا پہلا واقعہ ہو گا۔
تفصیلا ت کے مطا بق جدہ میں فلکیاتی سوسائٹی کے سربراہ انجینئر ماجد الوزاہرہ نے بتا یا ہے کہ جمعرات کے روز غروب آفتاب کے ساتھ ہی چاند شمال مشرق کے شمالی افق سے طلوع ہو گا۔ بعد ازاں یہ شمال مغرب کے شمالی افق میں غروب ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جمعرات کی شب10بج کر 16 منٹ پر چاند عین بیت اللہ کے اوپر ہو گا۔پاکستانی وقت کے مطابق چاند 12بج کر 16منٹ پر بیت اللہ کے اوپر ہو گا۔یہ دنیا کے مختلف ممالک کے لوگوں کے لیے موقع ہو گا کہ وہ چاند کو دیکھ کر قبلے کی درست سمت کا تعین کر لیں۔