نیب کے براڈشیٹ کمپنی کےساتھ معاہدے کی تفصیلات سامنے آنی چاہئے،سلیم مانڈوی والا

Jan 24, 2021 | 21:29:PM
نیب کے براڈشیٹ کمپنی کےساتھ معاہدے کی تفصیلات سامنے آنی چاہئے،سلیم مانڈوی والا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز)ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہاہے کہ نیب کے براڈشیٹ کمپنی کے ساتھ اربوں روپے کے معاہدے کی تفصیلات سامنے آنی چاہئے،براڈشیٹ سکینڈل سے کس نے فائدہ حاصل کیا حقائق سامنے آنے چاہئے۔
سلیم مانڈوی والا کاکہنا ہے کہ نیب کے پاس کوئی ثبوت و شواہد نہیں ہوتے لیکن تحقیقات شروع کر دی جاتی ہیں، نیب پہلے چیئرمین نیب اور اپنے افسران کا احتساب کرے، سیاست دانوں، کاروباری افراد اور اب عام شہریوں کا نیب کے ہاتھوں میڈیا ٹرائل بند ہونا چاہئے۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ نیب آج تک احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ اور جعلی بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات دینے میں ناکام رہا ہے، نیب کا اصل چہرہ قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے، قوم جاننا چاہتی ہے نیب نے براڈشیٹ کمپنی کے ساتھ کن شرائط پر معاہدے کیا ۔