وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس 26 جنوری کو ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس 26 جنوری کو ہوگا، 8 لاکھ ٹن چینی اور 3 لاکھ ٹن مزید گندم درآمد کرنے کا معاملہ ایجنڈے میں شامل ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹی سی پی کے ذریعے 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کی جائے گی، شوگر ملوں کے ذریعے 3 لاکھ ٹن خام چینی درآمد کرنے کی تجویز ہے، شوگر ملوں کیلئے 30 جون 2021 تک چینی کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ دی جائے گی، فی مل کو 50 ہزار ٹن تک چینی درآمد کرنے کی اجازت دینے کی تجویز ہے۔
اس کے علاوہ شوگر ملوں کو پہلے آؤ پہلے پاؤ کی بنیاد پر چینی درآمد کرنے کی اجازت دی جائے گی ،چینی کی درآمد پر ودہولڈنگ انکم ٹیکس 5.5 سے کم کرکے 0.25 فیصد کیا جائے گا ،چینی کی درآمد پر 3 فیصد ویلیو ایڈڈ سیلز ٹیکس ختم کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ای سی سی 8 لاکھ ٹن چینی اور مزید 3 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دے چکی ہے۔