شادی کی تقریب، کرنٹ لگنے سے 3 افراد جاں بحق،3  زخمی 

Jan 24, 2021 | 22:15:PM

(24نیوز)میرپور آزادکشمیر میں بھمبر کے نواحی علاقہ پنڈی جہونجہ میں شادی کی تقریب کرنٹ لگنے سے 3 افراد جان سے ہا تھ دھو بیٹھے جبکہ3  زخمی ہوگئے۔
تفصیلا ت کے مطا بق ٹینٹ لگاتے ھوئے لوہے کا پول بجلی کی تاروں سے چھونے سے کرنٹ آگیا۔  زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال بھمبر منتقل کردیا گیا۔جاں بحق ہونے والوں میں سے دو کا تعلق فیصل آباد جبکہ ایک جاتلاں کا رہائشی بتایا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں