(24نیوز)یو اے ای نے اسرائیل کے شہر تل ابیب میں اپنا سفارت خانہ کھولنے کی منظوری دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطا بق خلیجی اخبار کا کہنا ہے کہ تل ابیب میں سفارت خانہ کھولنے کی منظوری وزیراعظم یو اے ای شیخ محمد بن راشد المکتوم کی زیر صدارت ہونے والے اماراتی کابینہ کے اجلاس میں دی گئی ۔
گزشتہ سال اگست میں امریکا کی مدد سے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہوئے تھے۔ معاہدے کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان کئی شعبوں میں تعاون کے لیے مزید معاہدوں پر دستخط ہو چکے ہیں۔متحدہ عرب امارات کے اعلان کے بعد بحرین، سوڈان اور مراکش بھی اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کا اعلان کرچکے ہیں۔
یو اے ای تل ابیب میں سفارت خانہ کھولے گا
Jan 24, 2021 | 23:09:PM