(24نیوز) پاکستان کی عدلیہ میں نئی تاریخ رقم، جسٹس عائشہ ملک سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج بن گئیں۔
سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج عائشہ ملک نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا، چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد نے جسٹس عائشہ ملک سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز، اٹارنی جنرل اور سینئر وکلا نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا سے مزید 8افراد جاں بحق ۔۔سات ہزار سے زائد نئے کیسز ریکارڈ